پی پی  عوام دشمن بجٹ کی مخالفت کرے گی، خواجہ رضوان عالم

پی پی  عوام دشمن بجٹ کی مخالفت کرے گی، خواجہ رضوان عالم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


   ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
نائب صدر خواجہ رضوان عالم،ملتان شہر کے صدر ملک نسیم لابرملتان شہر کے سابق صدر،ممبر پنجاب کونسل ملک ارشد اقبال بھٹہ،رانا نیک محمد زاہد سابق ضلعی صدر ملتان جسٹس حبیب اللہ شاکر ' پیپلزلائرز فورم کے صدرشیخ غیاث الحق پیپلزیوتھ جنوبی پنجاب کے صدرسید عارف شاہ سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ ' ملک محمد افضل ' میر کامران مگسی ' ریاض حسین بخاری نے کہا ہے کہ حکومتی سرپرستی میں آئے روز ہونیوالی مہنگائی کی شدید مزمت کرتے ہیں اوراسے عوام دشمن قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام دشمن بجٹ کی مخالفت کرے گی۔ آمدہ بجٹ میں پنشنرز کو بھی نہیں بخشا گیا اور آئی ایم ایف کی ایما پر مختلف سیکٹرز پر سبسڈی ختم کر کے عوام کو مزید ازیت میں ڈالنے والے بجٹ کو پیپلز پارٹی ہر سطح پر بے نقاب کرے گی اور عوامی مظاہرے بھی کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی پنجاب کونسل کے رکن اور امیدوار صوبائی حلقہ 217ملک ارشد اقبال بھٹہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ استقبالیہ تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی ذوالفقار بھٹہ ' عبدالقیوم بھٹی ' مرزا علی مغل ' اے ڈی نسیم و صوبائی حلقہ 217 و دیگر یونین کونسلوں اور آنے والے پارٹی اکابرین نے ملک ارشد اقبال بھٹہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکبادبھی دی اورانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 2018 کے انتخابات سے ملک پر مافیا راج مسلط کیا گیا جس نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا۔ حکومتی نااہلی و سرپرستی میں پہلے اشیائے خورد و نوش سمیت سب چیزوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا ہے اور غریب قوم کی جیبوں سے اربوں روپے ناجائز طریقوں سے کمانے کے بعد چند روپے کم کرکے نئی اضافی سرکاری قیمتیں مقرر کر کے مافیا کو مزید لوٹ مار کی قانونی طور پر اجازت دی جاتی ہے جو سراسر زیادتی ہے۔ پیپلزپارٹی اس کھلے سریح و ناانصافی پر مبنی حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مزمت کرتی ہے۔
رضوان عالم