کپاس پیداوار میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، فخرامام

کپاس پیداوار میں اضافے کیلئے حکومتی اقدامات تیز، فخرامام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کبیروالا(نامہ نگار)پاکستان میں کپاس کی تحقیق و ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں، جن کے ٹھوس ثمرات آئندہ کچھ برسوں میں نظر آئیں گے،زرعی شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے لہذا حکومت کسانوں کی سہولت کاری کے لیے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، کاشتکاروں کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ ہو، کسانوں کو (بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
کپاس کا تصدیق شدہ بیج فراہم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک وتحقیق سید فخرامام نے معروف زرعی سائنسدان راؤ عمران مانی کے ساتھ ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اس سال 27.3 ملین ٹن گندم کی پیداوار ہوئی جبکہ گزشتہ سال 25.3 ملین ٹن تھی،جس کے بعد گندم کی پیداوار میں 2 ملین ٹن کا اضافہ ہوا جو ریکارڈ ہے، پاکستان کو 11 لاکھ ٹن گندم بیج کی ضرورت ہوتی ہے، ہم نے کوشش کی کہ سرٹیفائیڈ سیڈ کی ٹریک اینڈ ٹریس بھی ہو، موسمیاتی حالات بھی بہتر ہوئے، ہماری گندم کی پیداوار میں بہتری ہوئی اور اس مرتبہ بھی کچھ گندم امپورٹ کریں گے تاکہ کچھ ذخائر رکھے جاسکیں۔انہوں نے بتایاکہ ا س وقت تک گندم کی سرکاری سطح پر5.4ملین ٹن خریداری ہوچکی ہے،سرکاری سطح پرگندم کی خریداری کا ٹارگٹ 6.3ملین ٹن رکھا تھا۔اس موقع پر حفیظ سعیدی،فخرامام گیلانی شاہ،رانا ماجد مصطفےٰ،محمد رفیق بھٹہ،رانا محمد اسلم ذوالفقار،راؤ آصف سعیدی پھلانوالے،شیخ محمد ارشد،سردارعاطف سہو اوردیگر بھی موجود تھے۔
فخرامام