منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2من سے زائد چرس برآمد 

  منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2من سے زائد چرس برآمد 

  

 مظفر گڑھ، راجن پور(نامہ نگار، سٹی رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سول لائن مظفرگڑھ پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی75 کلو گرام(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

 چرس برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، بلوچستان سے پنجاب سمگل کی جانے والی چرس کی 1 من اور 35 کلو گرام کی بڑی سپلائی ناکام بنا کر بین الصوبائی ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں 2 مرد اور 2 خواتین شامل، ایس ایچ او تھانہ سول لائن خرم ریاض کھر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سب انسپکٹر سجاد کشک کے ہمراہ منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 75 کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو کرولا کار سمیت گرفتار کر لیا، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم بخت نصر خان نے ضلع بھر کی بڑی کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی، ڈی پی او محمد حسن اقبال نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیاہے ادھر کاروائی کرکے چیک پوسٹ کوٹ طاہر پر بلوچستان کے ضلع بارکھان کے دو بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر قائم شاہ ولد امام شاہ قوم سید سکنہ بارکھان اور خیر محمد ولد علی محمد قوم عیشانی کھیتران کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کا ملزمان  کو گرفتار کر کے مقدمہ نمبر 242/21 درج۔ اس موقع پر ڈی پی او راجن پور نے سی آئی اے اسٹاف کی بڑی کامیابی پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے راجن پور پولیس کی ایک کامیاب کاروائیاں راجن پور پولیس کی پروفیشنل قابلیت کا نتیجہ ہے۔ منشیات فروشوں کا قلع قمع کرنے لیئے بنائی گئی خصوصی پولیس ٹیمز اپنے اپنے تقویض کردہ علاقوں میں ان ناسوروں کے خلاف آپریشن کلین اپ میں مصروف عمل ہیں۔

سمگلر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -