چوہدری عامر کرامت کے ایصال  ثواب کیلئے خان گڑھ میں تعزیتی اجتماع،سیاسی سماجی شخصیات کی بھرپور شرکت،مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین  قاری حنیف جالندھری کا خصوصی خطاب، چوہدری عدنان کی دستار بندی

    چوہدری عامر کرامت کے ایصال  ثواب کیلئے خان گڑھ میں تعزیتی اجتماع،سیاسی ...

  

مظفر گڑھ،روہیلانوالی(نیوز رپورٹر،نامہ نگار)سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عامر کرامت (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ چوہدری ہاوس خانگڑھ میں تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی سماجی صحافتی اور شہریوں نے کثیر تعداد کی(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 شرکت کی اجتماع میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان جناب قاری حنیف جالندھری صاحب کا  خصوصی خطاب   تفصیل کے مطابق سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری عامر کرامت (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے ان کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجتماع  کا انعقاد کیاگیا جس میں ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان جناب قاری حنیف جالندھری صاحب نے خصوصی خطاب کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے  دعا کرائی اجتماع میں سابق وفاقی وزیر جناب عبدالوحید آرائیں، سابق چئیرمین چوہدری آصف صغیر آرائیں، ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی، سابق وفاقی وزیر سردار معظم علی خان جتوئی، سابق تحصیل ناظم سردار محمد آباد ڈوگر، ممبر صوبائی اسمبلی عون حمید ڈوگر،ممبر صوبائی اسمبلی خرم سہیل خان لغاری،سابق ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو، سیشن جج  اکرم خان پتافی، امیر اکبر سیال، نوابزادہ ابرار احمد خان، امیدوار ایم پی اے اقبال خان پتافی،  ممبر پنجاب بار کونسل جام یونس، ارشد بھٹی صاحب سابق صدر بار، شفیق الرحمن ملانہ صاحب جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ، نجم الحسن ایڈووکیٹ ہائیکورٹ، میاں ارشد چاند،میاں مسرور قریشی، ایاز حسین کھیڑا، غفار قریشی، جناب عدیل مختیار،  چوہدری رف کرم الہی صاحب، چوہدری جاوید اختر ایس ایچ او تھانہ روہیلانوالی، میاں محمد اسماعیل بھٹہ، ملک قسور لنگڑیال، میاں عمران قریشی، سید جمیل شاہ بخاری، سید شفقت شاہ سینئر صحافی اے بی مجاہد، ندیم عبداللہ،الطاف سلیم،ڈاکٹر مجاہد،عبدالکریم سندیلہ، قریشی،عدنان مجتبی،احمد سعید، چوہدری انصر آفتاب، محمد علی، منصور علی پاشا،پرنس شہزاد،  اختر شاہین، ملک شہباز مونڈا جمیل سہرانی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی دعا کے بعد مرحوم کے بھائی چوہدری عدنان کی دستار بندی کی گئی۔

دستار بندی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -