رواں مالی سال، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.99فیصد اضافہ، رپورٹ

  رواں مالی سال، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 8.99فیصد اضافہ، رپورٹ

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان کی جاری ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں رواں  مالی سال کے دوران گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں کمی جبکہ مارچ کے مہینہ میں اضافہ ہواہے۔ جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں  مالی سال کی(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

 پہلی تین سہ ماہیوں میں ملک میں 552,824 ٹن پیپراینڈ بورڈکی پیداوار ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.60 فیصدکم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 556,158 ٹن پیپراینڈ بورڈکی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔ مارچ میں ملک میں پیپراینڈ بورڈکی پیداوارمیں گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 2.61 فیصداضافہ ہواہے۔ گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 64,353 ٹن پیپراینڈ بورڈ کی پیداوارہوئی تھی جو رواں سال مارچ میں بڑھ کر66,034 ٹن ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 8.99 فیصداضافہ ہواہے۔

رپورٹ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -