ڈیرہ، یونین کونسل 6شہزادہ سلطان ٹاؤن کی مین سڑک کا افتتاح، عوام کی خدمت اولین ترجیح،حنیف ان پتافی کا تقریب سے خطاب

  ڈیرہ، یونین کونسل 6شہزادہ سلطان ٹاؤن کی مین سڑک کا افتتاح، عوام کی خدمت ...

  

 ڈیرہ غازی خان(سٹی رپورٹر)میں اپنی عوام کے کام اور عوام کی خدمت کو اپنا اولین فریضہ سمجھتا ہوں یونین کونسل نمبر 6 میرا اپنا گھر ہے اور میں نے ہمیشہ باقی یونین کونسل (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

کی طرح اس یوسی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں۔ مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے یونین کونسل نمبر 6  میں شہزادہ سلطان ٹاوُن کی مین روڈ کا  افتتاح کر دیا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یونین کونسل نمبر 6 کی تمام گلیاں ٹف ٹائل کر دی گئی ہیں اگر کوئی بچ گئی ہوگی تو اس کو بھی پورا کر دیا جائے گا۔اس موقع پر ملک رفیق اعوان،ملک محمد اقبال نہڑ،آرسلان خٹک،جاوید حیدری،عامر عبداللہ مستوئی و دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثنامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے یونین کونسل نمبر 12  میں فیض پکوان والے روڈ کا افتتاح کیایونین کونسل نمبر 12 کے لوگوں نے پورا روڈ ٹف ٹائل کرانے پر مشیر وزیر اعلی پنجاب کا محمد حنیف پتافی کا شکریہ ادا کیا۔مشیر صحت وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے یونین کونسل نمبر 12 کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسی12 کی کوئی گلی ایسی نہیں ہوگی جہاں میٹھا پانی سیوریج اور ٹف ٹائل نہیں ہوگیافتتاح کے موقع پرشیخ نقیب، عنصر شاہ کونسلر، ڈاکٹر یسئن کونسلر، عبدالواحید گاڈی کونسلر، عامر بشیر بھٹہ کونسلر، عبدالرحمن دستی، ڈاکٹر حفیظ الرحمن، عاصم کلیم عصممت اللہ کھتران، شیر محمد خواجہ اور سمیت دیگر ساتھی بھی موجود ہیں۔

خطاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -