سرکاری رہائش گاہو ں پر غیر متعلقہ افراد قابض، ملازمین دربدر

    سرکاری رہائش گاہو ں پر غیر متعلقہ افراد قابض، ملازمین دربدر

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)  سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد قابض  ہوگئے دوردراز سے ٹرانسفر ہو کرراجن پور میں آنے والے سرکاری آفیسران وملازمین غیر محفوظ علاقوں میں پرائیویٹ طور پررہنے پر مجبور  ہیں سرکاری ملازمین نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ راجن پور میں چار بڑے محکموں زراعت،انہار، ہیلتھ اور ریو نیو(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 ڈیپارٹمنٹ کی رہائشی کا لونیاں تعمیر ہیں ان کا لونیوں میں پہلے سے محدود پیما نے پر گھر تعمیر ہیں المیہ یہ ہے ان کا لونیوں میں جن میں محکمہ انہار کی کا لونی میں پو لیس ملازمین، بینک اہلکار ودیگر غیر متعلقہ رہائش پذیر ہیں اسی طرح محکمہ زراعت کی رہائشی کا لونی میں محکمہ خزا نہ کے اہلکار، ہیلتھ کا لونی میں غیر متعلقہ افراد اورریونیوسٹاف کالونی میں دیگر محکموں کے اہلکار عرصہ سے قابض ہیں جس سے متعلقہ محکموں کے سرکاری ملازمین کورہائش کاسب سے بڑا مسئلہ اس وقت درپیش ہے اُنہوں نے میڈیا کے توسط سے کمشنر ڈی جی خان، ڈپٹی کمشنر راجن پورسے کئی دہائیوں سے قابض ان بااثر افراد کوسرکاری رہائش گاہوں سے نکال باہر کر نے اور راجن پور میں ملازمین کیلئے نئی رہائشی کا لونیاں بھی تعمیر کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

ملازمین دربدر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -