مضر صحت گوشت فروخت کرنے والوں کی فہرستیں تیار کرنے کاحکم
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے محکمہ لائیوسٹاک حکام کوہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پراپنے اضلاع میں (بقیہ نمبر8صفحہ6پر)
قائم غیرقانونی سلاٹرہاسز اورمضرصحت وبدبودار گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈان کریں اوران افرادکی فہرستیں فوری طور پرازسرنومرتب کرکے بھجوائیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی نہ برتی جائے اوربلاامتیازکارروائی عمل میں لائی جائے ذرائع کے مطابق حکومت کی ہدایت پرکریک ڈان کی نگرانی سیکرٹری لائیوسٹاک کریں گے اورروزانہ کی بنیادپررپورٹس حکومت کوفراہم کی جائیں گی حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی لائیوسٹاک حکام نے تمام تحصیل افسران کوآگاہ کردیاہے۔
حکم