اراضی کاانتقال،نقول کا حصول انتہائی مشکل، سائلوں کا شدید احتجاج

   اراضی کاانتقال،نقول کا حصول انتہائی مشکل، سائلوں کا شدید احتجاج

  

   ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان) محکمہ مال میں نظام کمپیوٹررائز ہو نے کے باعث سائلین کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹررائز ہونے (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

سے سائلین کو اپنی زمینوں کے انتقال اور نقول حاصل کر نے کے لئے میلوں کا سفر طے کر کے کئی کئی دن تحصیلدار آفس کے چکر کاٹنے پڑتے ہیں رشوت نہ دینے والے سائلین کو کمپیوٹررائز ریکارڈ سنٹر میں تعینات اہلکار جان بوجھ کر کئی کئی روز تک گرمی میں خوار کر نے میں مصروف ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ کمپیوٹررائز سسٹم سے پہلے سائلین کے زمینوں سے متعلق مسائل فوری طور پر مقامی سطح پر ہی حلقہ کے پٹواری کردیتے تھے جب سے نظام کمپیوٹررائز ہوا ہے تب سے سائلین کی مشکلا ت بڑھنے کے ساتھ رشوت وصولی بھی دوگناہ ہوچکی ہے جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افراد اور سائلین محمد افضل، رب نواز، شکیل، محمد سلیم، جاوید احمد، منیر، بشیر اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے صورتحال کی طرف توجہ دینے کا مطا لبہ کیا ہے۔  

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -