شیر شاہ روڈ، دو افراد قتل، لاشیں کھیت سے برآمد، لوگوں میں خوف

  شیر شاہ روڈ، دو افراد قتل، لاشیں کھیت سے برآمد، لوگوں میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان (وقائع نگار)تھانہ مظفر آباد کے علاقے شیر شاہ روڈ پر واقع نواب ہوٹل کے قریب ایک کھیت سے مرد اور خاتون کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔جبکہ مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قبضے لیکر  پوسٹمارٹم کے لیے نشتر منتقل کردیا۔مقدمہ کے اندراج کیلئے دونوں فریقین نے الگ الگ درخواست تھانے میں جمع کروا دی ہے۔ذرائع کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے شیر شاہ روڈ پر واقع  (بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
نواب ہوٹل کے قریب ایک کھیت میں دو لوگوں کی لاش پڑی ہونے کی پولیس کو اطلاع ملی۔جس پر ایس پی کینٹ کامران خان نیازی۔ ڈی ایس پی مظفر آباد سرکل  مہر عمران عارف  ودیگر پولیس ملازمین موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے لاشوں کی حالت دیکھی۔جائے وقوعہ کا مکمل جائزہ لیا۔قریب موجود لوگوں سے پوچھ گوچھ کی۔اس دوران   فرانزک ماہرین کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔جنہوں نے بھی جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے  کیے۔پوچھ گچھ کے دوران دونوں کی پہچان ہوگئی۔مرنے والے شخص کا نام خان محمد ولد حقنواز جبکہ خاتون کا نام شاہینہ بی بی دختر غلام عباس معلوم ہوا ہے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ شاہینہ بی بی کی شادی کو 8 ماہ گزرے تھے۔اور گھریلو رنجش پر وہ اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو اس جگہ بلوا کر فائرنگ  سے قتل کرنے سے کئی سوالات نے جنم لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کے موبائل ریکارڈ اور جیو فینسنگ سمیت دیگر طریقہ تفتیش پر کام کیا جارہاہے۔۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہیں غیرت کے نام پر قتل کیا گیا  ہو۔تاہم حتمی طور پر بعداز تحقیقات کے بعد  پتہ چلے گا۔کہ قتل کرنے کے اصل حقائق کیا ہیں۔اور کیوں قتل کیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس کو دونوں مقتولین کے ورثا نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ہے۔
تفتیش شروع