سربرہان حکومت اوروزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہو جاتے ہیں: عمران خان 

سربرہان حکومت اوروزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہو جاتے ہیں: عمران خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔اتوار کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کیلئے پریشانی پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو مما لک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی یوم ماحول2021 پر چینی صدر شی جن پنگ کے پیغام پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے انکی تعاون کی پیشکش کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پانے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا عالمی یوم ماحول2021جس کی میزبانی پاکستان نے کی اور جو ماحولیاتی تنزلی کیخلاف ہمارے عزم کاعکاس ہے،۔ہم ماحولیاتی تغیرات/حیاتیاتی تنوع کے انحطاط کیخلاف انکی قیادت اورماحولیاتی نظام کی بحالی کیلئے انکی تعاون کی پیشکش کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،دریں اثنابرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان میں شجرکاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔ بورس جانسن نے وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان میں شجر کاری کے منصوبوں پر عمران خان کو سلیوٹ کرتا ہوں، انہوں نے 10 ارب درخت لگانے کا عزم ظاہرکیا، سمندر کو محفوظ بنانے اور جنگلات کے لیے یہ بہت بڑی مہم ہے۔بورس جانسن کا کہنا تھا عمران خان کی ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کوششیں قابل تعریف ہیں، برطانیہ بھی ماحول کی بہتری کے لیے شجرکاری کریگا۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -