حکومت بجٹ ٹیکس فروی اور عوام کو ریلیف دینے وعدے پورے کرے: محمد حسین محنتی 

حکومت بجٹ ٹیکس فروی اور عوام کو ریلیف دینے وعدے پورے کرے: محمد حسین محنتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے زور دیا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ ٹیکس فری اور عوام کو ریلیف دیکر قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے، پی ٹی آئی حکومت کی ڈھائی سالہ کارکردگی مایوس کن رہی،مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی، بجلی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بناکر رکھ دی ہے، سندھ میں پانی بحران اور غیر منصفانہ تقسیم سے کاشتکاروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ارسا میں سندھ کو نمائندگی سے محروم رکھنا باعث تشویش ہے۔صوبائی حکومت ٹیل کے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے، ذمہ داران اپنی تمام تر صلاحیتیں اقامت دین کیلئے صرف کردیں یہ وقت بیداری وجدوجہدہ کا ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔جماعت اسلامی بحریہ ٹاون کی طرف سے سندھ حکومت کی ملی بھگت سے قدیم گوٹھ مسمار اورمقامی آبادی کو بے دخل کرکے قبضہ کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں کراچی تا کشمور صوبہ بھر سے ضلعی امراء وقیمین شریک تھے، اجلاس میں قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب امراء ممتاز حسین سہتو، عبدالغفار عمر،حافظ نصراللہ عزیز، نائب قیمین وشعبہ جات کے ناظمین نے بھی شرکت کی۔ تمام امرائے اضلاع نے ملٹی میڈیا کے ذریعے سہ ماہی کارکردگی رپورٹ، بلدیاتی انتخابات کی تیاری، فلسطین وانفاق فی سبیل اللہ فنڈ کی رپورٹ بھی پیش کی۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مزید کہا کہ کراچی،حیدرآباد سمیت صوبہ کے بڑے شہروں میں اسٹریٹ کرائم اور بالائی سندھ میں قبائلی جھگڑوں اور لوٹ مار کی وارداتوں سے عملی طور پر سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے، حکومت سندھ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے، وفاقی وصوبائی حکومت اپنے دعووں کے برعکس ڈلیور نہیں کرسکی ہیں، عوام کے مسائل حل ہونے کی بجائے اس میں مزید اضافہ ہوا ہے، ایک طرف لوگ دووقت کی روٹی کیلئے پریشان اور مہنگائی نے زندگی اجیرن بنادی ہے تو دوسری طرف حکمران ٹولہ معیشت کی بہتر کارکردگی کا راگ الاپ رہا ہے جو کہ حقائق کی سراسر نفی ہے۔قبل ازیں اجلاس میں انجینئرعبدالمالک میمن ودیگرمرحومین کیلئے امیر صوبہ محمد حسین محنتی ینے دعائے مغفرت کروائی۔

مزید :

صفحہ اول -