وزیر اعلیٰ محمود خان کا 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

    وزیر اعلیٰ محمود خان کا 7 قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مانسہرہ میں گاڑی دریائے سرن میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔  یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی ہے اور کہا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے مانسہرہ کی ضلعی انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -