اساتذہ اور طلباء کو سکول دوبارہ آنے ر جی آیا نو ں اور پخیر راغلے کہتاہوں: کامران بنگش

اساتذہ اور طلباء کو سکول دوبارہ آنے ر جی آیا نو ں اور پخیر راغلے کہتاہوں: ...

  

 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت کی کورونا تیسری لہر کے خلاف بہترین حکمت عملی کی وجہ سے اعلیٰ تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اساتذہ کرام و طلباء و طالبات کو اپنے ویلکم بیک پیغام میں کہا ہے کہ عوامی تعاون اور صوبائی حکومت کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے کورونا تیسری لہر پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ اساتذہ کرام، طلباء و طالبات اور معاون سٹاف کو سکول دوبارہ آنے پر خوش آمدید، جی آیا نوں اور پخیر راغلے کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا تیسری لہر پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے لیکن اب بھی احتیاطی تدابیر اپنانے کی ضرورت ہے۔اتوار کے روز اپنے آفس سے جاری کردہ ویلکم بیک پیغام میں معاون خصوصی کامران بنگش نے اساتذہ کرام اور طلباء و طالبات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ کورونا پہلی اور دوسری لہر کی طرح تیسری لہر پر مکمل قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ طلباء و طالبات اپنے مطالعہ پر توجہ دیں گے اور خوب دل لگا کر سکول، کالج اور یونیورسٹی آئیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی وژنری قیادت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے وزیراعلیٰ محمود خان کی زبردست انتظامی دوراندیشی کی بدولت صوبے میں کورونا تیسری لہر کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں۔ جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں۔ 

مزید :

صفحہ اول -