2لاکھ 79ہزار کی ویکسی نیشن مکمل، 8لاکھ نے ایک ڈوز لے لی: تیمور جھگڑا

2لاکھ 79ہزار کی ویکسی نیشن مکمل، 8لاکھ نے ایک ڈوز لے لی: تیمور جھگڑا

  

 پشاور (سٹاف رپورٹرخیبرپختونخوا میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن میں مزید تیزی آئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کی ہدایت پر محکمہ صحت نے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے مختلف اضلاع میں مزید ویکسینیشن سینٹرز کے قیام پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔ اسی طرح موبائل ویکسینیشن سروس بھی صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران صوبے میں 57 ہزار 475 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی۔ اس طرح 2 لاکھ 79 ہزار سے زائد شہریوں کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 8 لاکھ سے زائد شہری ویکسن کی ایک ڈوز لے چکے ہیں۔ شہریوں کی زیادہ سے زیادہ کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے صوبے میں 300 سے زائد ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں جبکہ مزید 600 سینٹروں کے قیام پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ پشاور کے علاوہ مزید 3 اضلاع میں موبائل ویکسینیشن سروس کا آغاز کردیا ہے جن میں چارسدہ، سوات، تورغر شامل ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ موبائل ویکسینیشن سروس تمام اضلاع کے دور دراز علاقوں کے لیے مہیا کی جائے گی تاکہ شہریوں کو اس وباء سے جلد محفوظ بنایا جا سکے۔ 

مزید :

صفحہ اول -