مشکل حالات اور عالمی بحرانوں میں وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی روشن کرن ہیں: اکبر ایوب خان 

  مشکل حالات اور عالمی بحرانوں میں وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی روشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، انتخابات و دیہی ترقی اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل حالات اور عالمی بحرانوں میں وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی روشن کرن ہیں سابقہ حکمرانوں نے ملک کو کرپشن کی دلدل میں پھنسایا تباہ حال معیشت ہمیں ورثے میں ملی ہے ہم عمران خان کی مدبرانہ قیادت میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی سطح پر عوام کے بہتر مستقبل کیلئے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور کے علاقے الولی میں دو آبنوشی ٹیوب ویلوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہری پور میں میڈیکل کالج کا خواب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے انہوں نے یقین دلایا کہ الولی سمیت پی کے 40 کے تمام موضعات کو ترقی کی دوڑ میں شامل کریں گے ہری پور کے تمام دیہات کو آبنوشی ٹیوب ویلوں سے پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا اور روشن مستقبل عوام کا مقدر ہوگا اس موقع پر اہل علاقہ کے علاوہ مقامی عمائدین صدیق الرحمن اعوان' سید زمان' بابو کریم داد' ملک طفیل' ایس ڈی او محبوب الرحمن' سابق ممبر ضلع کونسل راجہ حسرت خان اور معززین کی بڑی تعداد موجود تھی تقریب میں وزیر بلدیات اکبر ایوب خان نے ایک کروڑ روپے سے زائد لاگت سے واٹر سپلائی سکیموں کا افتتاح کیا مقامی باشندوں نے ان دور افتادہ علاقوں کی آبادی کو صاف پانی کی فراہمی پر اکبر ایوب خان کا دلی شکریہ ادا کیا سید زمان کریم داد اور ملک طفیل نے گرلز بوائز پرائمری سکولوں میں اضافی کمروں کا مطالبہ کیا جسے جلد از جلد پورا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے وزیر بلدیات نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت نہ صرف 5 سال پورے کرے گی بلکہ2023 کے انتخابات میں بھی واضح اکثریت پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے منفی پروپیگنڈوں پہ کان نہ دھریں وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیرقیادت خیبرپختونخوا میں ہم تیسری مرتبہ اگلے الیکشن جیت کر نیا ریکارڈ قائم کریں گے اکبر ایوب خان نے کہا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کو پورا ریلیف دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی بدولت ملک معاشی بحران سے کامیابی کے ساتھ نکل آئے گا انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کی تیسری لہر شدید ہونے کے باوجود حکومت کی عمدہ پالیسیوں اور اقدامات کے نتیجے میں ہم سرخرو ہوئے ہیں جب کہ دیگر ممالک معاشی طور پر تباہ ہوئے انہوں نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ 2023ء سے قبل ہی ہری پور ایک نئے اور جدید ضلع میں تبدیل ہوگا اور ہم سرخرو ہو کر اگلے الیکشن میں عوام کے سامنے جانے کے قابل ہوں گے۔

مزید :

صفحہ اول -