عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے: اشتیاق ارمڑ

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا مشن ہے: اشتیاق ارمڑ

  

 پشاو (سٹاف رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر جنگلات، ماحولیات و جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود صوبائی حکومت عوام کو بہترین سہولیات فراہم کر رہی ہے،عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے، متعلقہ حکام پی کے69کے بجلی و دیگرمسائل بروقت حل کریں اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے مستقل اقدامات اٹھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاورمیں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں واپڈاکے حکام، سابقہ ناظمین اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق ناظمین اور ورکرز نے پی کے۔69کی مختلف یونین کونسلوں میں لوڈ شیڈنگ، کم وولٹیج، اوور بلنگ اور خراب ٹرانسفارمرز جیسے مسائل  صوبائی وزیر کے سامنے رکھے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر نے بجلی لوڈشیڈنگ خاتمے کے بارے میں بتایا کہ صوبائی حکومت بجلی بحران پر قابو کے لئے مستقل اور موثر اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے جاری لوڈ شیڈنگ میں کمی، ناکارہ ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور کیبل کی تنصیب کے بارے میں بتایا۔صوبائی وزیر نے کنڈا کلچر اور نا جائز بجلی کے استعمال کو ختم کرنے اور بجلی کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی کے۔69میں بجلی کی ترسیل کے جاری منصوبوں پر حکومتی وژن کے مطابق کام کی رفتار مزید تیز کریں تاکہ ان کی بروقت تکمیل ممکن ہو اورعوام ان سے جلد عوام مستفید ہوں 

مزید :

صفحہ اول -