ملالہ کے اسلام کے خاندنی نظام کے خلاف بینا کی مذمت کرتے ہیں: مولانا سلفی 

    ملالہ کے اسلام کے خاندنی نظام کے خلاف بینا کی مذمت کرتے ہیں: مولانا سلفی 

  

 کراچی(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت غربااھلحدیث پاکستان ورئیس جامعہ ستاریہ الاسلامیہ مولاناعبدالرحمن سلفی نے ملالہ یوسف زئی کے حالیہ بیان کو اسلام کے خاندانی نظام کیخلاف ہرزہ سرائی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ملالہ نے بغیر نکاح کے پارٹنر شپ کے تحت زندگی گزارنے سے متعلق بیان دیگر مغرب کے زہین کی عکاسی کی ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام کا خاندانی نظام معاشرے کے پاکیزگی وتہذیب کی عکاسی کرتاہے  اور بے حیائی، فحاشی اور زناکی گندگیوں سے محفوظ رکھتا ہے  جس سے مضبوط خاندانی نظام اور اخلاقی اقدار کو فروغ ملتا ہے مولانا سلفی نے کہا بغیر نکاح عورت ومرد کے کے تعلقات سے معاشرہ تباہ  وبرباد ہو جاتا ہے اور ایسے معاشروں  پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ہے کء پچھلی قومیں براء وفحاشی کی باعث صفحہ ہستی سے مٹا دی گئیں انہوں نے ملالہ کیجانب سے  سے حالیہ وضاحت کو ناکافی قرار دیکر کہاکہ ملالہ کو چاہئے وہ اللہ تعالٰی اور امت کے مسلمہ سے معافی مانگے اس نے  حکم الٰہی کی توہین کی ہے اور مغربی ترجمانی کا کردار ادا کیا ہے مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ایک سازش کے تحت یہ بیان دلایا گیا  تاکہ  دنیاکی مظلوم فلسطینیوں سے توجہ ہٹائی جائے  کفار کی شروع سے یہ سازش رہی کہ آپنے ایجنٹ پالتے ہیں اور پھر مسلمانوں کے خلاف استعمال کرتے ہیں انہوں نے زرائع ابلاغ  خصوصاً  ٹی وی ڈراموں میں خاندانی نظام کیخلاف مواد پھیلا نے کی بھی مذمت کرتے ہوئے پیمرا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مزید :

صفحہ آخر -