پیسکو کی زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل  بجلی بحال کرانے پر ایم پی اے کیخلاف مقدمہ کی درخواست 

پیسکو کی زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل  بجلی بحال کرانے پر ایم پی اے کیخلاف ...

  

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ممبر فضل الٰہی کے زبردستی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے اور بجلی بحال کرنے پر پشاور الیکٹرک سپلائی (پیسکو) حکام نے پولیس کو درخواست دیدی۔پشاور کے تھانہ بھانہ ماڑی میں پیسکو حکام نے ایم پی اے کے خلاف ایف آئی آر کیلئے درخواست دیدی ہے، درخواست میں ایم پی اے فضل الٰہی سمیت 25 افراد پر مقدمہ درج کرنے کا کہا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر رہائشی فیڈر کا لوڈ کمرشل فیڈر پر ڈال دیا اور کمرشل فیڈر پر لوڈ کم کرنے کے لیے پیسکو اہلکار کو نہیں چھوڑا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ ا یم پی اے نے 400 افراد کے ساتھ گرڈ اسٹیشن کے ساتھ رنگ روڈ کو بھی بند کیا، اور رکن اسمبلی نے علاقہ مکینوں کو پیسکو کے خلاف ورغلایا۔دوسری جانب پولیس نے درخواست کے باوجود ایم پی اے کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے۔

پیسکو درخواست

مزید :

صفحہ آخر -