آئندہ بجٹ مختلف شعبوں کیلئے ترقی کا ٹول ثابت ہوگا،قاسم سوری

 آئندہ بجٹ مختلف شعبوں کیلئے ترقی کا ٹول ثابت ہوگا،قاسم سوری

  

لاہور(این این آئی) ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ عام آدمی کیلئے ریلیف اورمختلف شعبوں کیلئے ترقی کا ٹول ثابت ہوگا، اپوزیشن عوام سمیت ہرشعبے کے لئے ریلیف پر مبنی بجٹ کی منظوری میں رکاوٹ نہیں ڈال سکے گی،پی ڈی ایم کی من کی مرادکبھی پوری نہیں ہو گی اور یہ ایسے ہی دربدر رہیں گے،وزیر اعظم عمران خان ہرطرح کے مافیازاوراسٹیٹس کو کو ختم کرنے کیلئے پر عزم ہیں،وزیر اعظم کی قیاد ت میں حکومت نے ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے چیئرمین میو ایجوکیشن فورس سعید اقبال میو،چودھری کلیم اللہ خان،افضل ایوبی اور دیگرسے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں بجٹ بھاری اکثریت سے منظور ہو گا،بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف بھی ملے گا  اوریہ بجٹ ترقی کا ٹول بھی ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہے جس نے ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار کی روایت کو آگے نہیں بڑھایا بلکہ اس کے آگے بندباند ھ دیا ہے۔

قاسم سوری 

مزید :

صفحہ اول -