امیر ممالک دنیا کی تمام آبادی  کی ویکسی نیشن کی ذمہ داری اٹھائیں، برطانوی وزیراعظم

 امیر ممالک دنیا کی تمام آبادی  کی ویکسی نیشن کی ذمہ داری اٹھائیں، برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(این این آئی)برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے امیر صنعتی ممالک سے کہا ہے کہ وہ سال 2022 کے آخر تک دنیا کی تمام آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کی ذمہ داری اٹھائیں۔ویکسین کی تیاری کی رفتار اور غریب ممالک کو اس کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں جانسن کا کہنا تھا کہ جی سیون گروپ کو عزم کرنا چاہیے کہ وہ کورونا وائرس سے تباہ کاری جیسے حالات دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہونے دے گا۔ جانسن نے یہ بات جی سیون سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے سے قبل کہی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویکسین کی تیاری کی رفتار اور غریب ممالک کو اس کی فراہمی کا عمل تیز کیا جائے۔
، برطانوی وزیراعظم

مزید :

صفحہ اول -