ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک تفصیلات

ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک تفصیلات
ٹرین حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد کتنی ہوگئی؟ افسوسناک تفصیلات

  

سکھر (ویب ڈیسک)  ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس کو حادثے  کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ متاثرین میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ  لوگ بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم دونوں ٹرینوں کے ڈرائیور اور عملےکے افراد محفوظ ہیں، سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور نے بتایا کہ وہ  جاگے ہوئے تھے، ڈبے پٹؑڑی پر پڑے ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑی بھی متاثر ہوئی ، روکنے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔

جیونیوز کے مطابق ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جارہی تھی اور سرسید ایکسپریس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈہرکی کے قریب پٹری سے اتر گئیں اور ڈاؤن ٹریک پر جا گریں۔ اس دوران آنے والی سرسید ایکسپریس ڈی ریل بوگیوں سے ٹکراگئی۔ حادثہ ڈہرکی اور ریتی لین  سٹیشن کے قریب پیش آیا جس میں ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کے انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سےاترگئیں۔

مقامی حکام کا بتانا ہےکہ رات گئے حادثے کی وجہ سے اندھیرے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور  دشوار گزار راستوں کی وجہ سے ہیوی مشینری کے پہنچنے میں تاخیر ہوئی تاہم  مقامی لوگ امدادی کارروائیوں میں حصہ لےرہےہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر گھوٹکی عثمان عبداللہ نے   کہا کہ حادثے میں 13 سے 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئی ہیں اور 8 بوگیوں کو زیادہ نقصان پہنچا ہے، ابھی بھی کئی افراد بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں، ہیوی مشینری کے نہ پہنچنے کی وجہ سے ہاتھ کے کٹر سے کام لیتے ہوئے لاشوں کو نکالا گیا ہے۔

 ریلوے حکام نے حادثے کی تحقیقات کے لیے 21 گریڈ کے افسر کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ ریلوے نے حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کے لیے 15 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے، زخمیوں کو ان کے زخموں کی نوعیت کے حوالے سے کم سے کم ایک لاکھ اور زیادہ سے زیادہ 3 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

 سرسید ایکسپریس کے ٹرین ڈرائیور اعجاز احمد نے کہا کہ رات 3 بج کر 40 منٹ کے وقت کراچی آنے والی ٹرین کے ڈبے گرے ہوئے تھے جنہیں دیکھ کر بریک لگانے کی بہت کوشش کی لیکن گاڑی نہیں رکی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات میں یہ ثابت ہوجائیگا کہ میں جاگا ہوا تھا۔

مزید :

Breaking News -اہم خبریں -قومی -