کوروناکے وار تھم نہ سکے، ملک بھر میں مزید58ہلاکتیں

کوروناکے وار تھم نہ سکے، ملک بھر میں مزید58ہلاکتیں
کوروناکے وار تھم نہ سکے، ملک بھر میں مزید58ہلاکتیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی )کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی ہے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد نو لاکھ 33 ہزار630ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے اورآٹھ لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار314 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں پانچہزار136، خیبرپختونخوا چارہزار 158، اسلام آباد 765، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 289 اور آزاد کشمیر میں 554 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -کورونا وائرس -