بھارت میں ایک دلہن کو لینے 2 دولہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے

بھارت میں ایک دلہن کو لینے 2 دولہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے
بھارت میں ایک دلہن کو لینے 2 دولہے باراتیوں سمیت پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اتر پردیش (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک دلہن کو لینے دو دولہے اپنے والدین اور باراتیوں سمیت پہنچ گئے جبکہ دلہن نے دوسرے دولہے کے ساتھ جانے کو ترجیح دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں موہنی نامی دلہن کی شادی والدین نے ببلو نامی نوجوان سے طے کی تھی اور رخصتی والے دن ببلو اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ پہنچا۔ موہنی کے والدین نے بارات کا شایان شان استقبال کیا تاہم اُس وقت عجیب صورت حال پیدا ہو گئی جب ایک اور دولہا اجیت اپنے والدین اور باراتیوں کے ہمراہ دلہن کو لینے پہنچ گیا اور موہنی نے والدین کی پسند ببلو کے بجائے اپنی پسند اجیت کے ساتھ چلی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ موہنی اجیت نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی لیکن اس کے والدین نے اجیت کو رشتہ دینے سے انکار کردیا تھا اور لڑکی کی رضامندی کے بغیر ببلو کو اپنی بیٹی کا ہاتھ دینے کا وعدہ کر بیٹھے تھے۔ببلو اور اس کے ساتھ آنے والے باراتیوں نے موہنی کے دوسرے دولہے کے ساتھ چلے جانے پر شدید احتجاج کیا اور موہنی کے والدین کو برا بھلا کہا جس پر معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔