فردوس عاشق اعوان کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجا ب ڈاکٹر فردوس عاشق نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوفناک ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ گھوٹکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔
گھوٹکی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دل افسردہ ہے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کرتی ہوں۔ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔ زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) June 7, 2021