پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں سے امیر ، امیر تر اور غریب ، غریب تر ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں سے امیر ، امیر تر اور غریب ، غریب تر ہو رہے ہیں، ...
پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں سے امیر ، امیر تر اور غریب ، غریب تر ہو رہے ہیں، بلاول بھٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 90 روز میں تبدیلی کا وعدہ کرنے والے عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کر ملکی مسائل حل کرنے کا اعلان قوم کے ساتھ ایک مذاق ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کے معاشی ترقی کے بڑے بڑے دعوے زمین بوس ہوچکے، عوام اب کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔ عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ اگر ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا جب تک عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعوی سچ نہیں ہوسکتا، پاکستان کے 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے حوالے کرکے عمران خان نے اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیوں نے ہمیشہ ملک میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کیا، نوجوانوں کو روزگار کی ریکارڈ فراہمی سے لے کر پاک چین اقتصادی راہداری اور یورپ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پی پی پی کے معاشی کارنامے ہیں۔

مزید :

قومی -