گھوٹکی، روہڑی ٹریک کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے، شیخ رشید احمد

گھوٹکی، روہڑی ٹریک کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے، شیخ رشید احمد
گھوٹکی، روہڑی ٹریک کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے، شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گھوٹکی اور روہڑی ٹرین ٹریک بہت خراب ہے اس کا حل ایم ایل ون منصوبہ ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے نئے وزیر ریلوے وزیر ایم ایل ون منصوبے پر کا م کررہے ہیں،جوٹریک زیادہ خراب ہے اسے تبدیل کردینا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرا عظم عمران خان ذاتی طور پر ایم ایل ون منصوبے میں دلچسپی لے رہے ہیں اور منصوبے کا آغاز اسی حکومت کے دور میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں جو کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

مزید :

قومی -