پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹس کے لیے ججز نامزد کردئیے گئے

پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹس کے لیے ججز نامزد کردئیے گئے
پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹس کے لیے ججز نامزد کردئیے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی پہلی کمرشل کورٹس کے لیے ججز نامزد کردئیے گئے،کمرشل کورٹس میں کمپنیز کے لین دین کے کیسز سنے جائیں گے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کمرشل کورٹس کے لئے نامزد کئے گئے ججز میںایڈیشنل سیشن جج سلابت جاوید ،راحیلہ،ساحر اسلام اورزاہد حسین بختیار شامل ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع کوبھی کمرشل کورٹ کا جج نامزد کیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمرشل کورٹس کے تمام نئے ججز کی 10جون تک ٹریننگ ہو گی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے ملک کی پہلی کمرشل کورٹس کا افتتاح کیا تھا۔