صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹرین حادثے پر افسوس، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت 

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹرین حادثے پر افسوس، غمزدہ خاندانوں سے اظہار ...
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا ٹرین حادثے پر افسوس، غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت 

  

اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار جبکہ غمزہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت کی جانب سے امدادی کاموں کو تیز کرنے ، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دی گئی ۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے تعزیتی پیغام جاری کیا گیا جس میں  جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیساتھ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے بھی حادثے اور اموات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ، وزیر اعلیٰ سندھ نے سکھر انتظامیہ کو امدادی کام تیز کرنے ، فوری مشینری کا انتظام کر کے مسافروں کو نکالنے اور عارضی رہائش سمیت کھانے پینے کی سہولیات کا انتظام کرنے کی ہدیات دی ۔ مراد علی شاہ نے میتوں کی آبائی علاقوں میں منتقلی کے بھی احکامات صادر کئے۔

مزید :

قومی -