ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، فواد چوہدری

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، فواد ...
ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، فواد چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثے میں جو زندگیاں گل ہوئیں ان کے ورثا کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری کئے گئے ایک پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے اعظم سواتی کچھ دیر میں جائے حادثہ پر پہنچ جائیں گے، ریلوے حادثے میں جو زندگیاں گل ہوئیں ان خاندانوں کا غم دلاسوں سے کم نہیں ہو سکتا، وجوہات کا مکمل جائزہ چاہئے، وزیر اعظم نے تحقیقات کا کہا ہے دہشت گردی ہے یا تکنیکی خرابی یا انسانی غلطی ابھی کہا نہیں جا سکتا۔