برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش
برطانوی شہزادے ہیری اور میگھن کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  

لاہور (ویب ڈیسک) برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ’للی‘ کی پیدائش امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سانتا باربرا کے مقامی ہسپتال میں4 جون کو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی پیدائش پر دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں اور نیک تمناؤں پر مشکور ہوں۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شہزادہ ہیری کے گھر بیٹی کی پیدائش جمعے کے روز ہوئی جس کا نام انہوں نے اپنی دادی ملکہ الزبتھ اور آنجہانی والدہ لیڈی ڈیانا کے نام پر 'للی بیٹ ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر' رکھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زچہ و بچہ دونوں خیریت سے ہیں جبکہ نومولود کا وزن 7 پاؤنڈ اور 11اونس ( 3 کلو  اور 486 گرام) ہے۔خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ہاں مئی 2019 میں بیٹے آرچی کی پیدائش ہوئی تھی۔

مزید :

برطانیہ -