مونس الٰہی کی لیگی رکن اسمبلی ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ آمد ، اختر سبحانی کے انتقال پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی 

مونس الٰہی کی لیگی رکن اسمبلی ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ آمد ، اختر سبحانی کے ...
مونس الٰہی کی لیگی رکن اسمبلی ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ آمد ، اختر سبحانی کے انتقال پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی کی 

  

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی سیالکوٹ میں ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ارمغان سبحانی کی رہائش گاہ پر گئے، ارمغان سبحانی اور طارق سبحانی سے ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان، مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار اور ذوالفقار گھمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مونس الٰہی نے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کی جانب سے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ خوش اختر سبحانی سے ہمارا دیرینہ تعلق تھا، وہ ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے، ان کی پارلیمانی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ مونس الٰہی نے خوش اختر سبحانی کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سیالکوٹ -لاہور -