"ان دو پاکستانی کرکٹرز نے آئی سی سی سے بھی جھوٹ بولا" نجم سیٹھی اور سلمان بٹ آمنے سامنے ، نئی بحث چھڑ گئی
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی اور کرکٹر سلمان بٹ آمنے سامنے آگئے اور نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے جھوٹ بولا۔
پی سی بی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی کوششیں کیں تھیں لیکن آئی سی سی نے دونوں کرکٹرز سے کہا تھا کہ وہ اقرار جرم کریں، محمد عامر کی واپسی بھی آئی سی سی کی ہدایت کے مطابق ہوئی، سلمان بٹ اور محمد آصف نے آئی سی سی سے جھوٹ بولا تھا۔
دوسری جانب سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں میری واپسی کو روکا گیا، آئی سی سی اور پی سی بی کے درمیان بیک ڈور معاہدہ ہوا تھا، نجم سیٹھی کے بیان پر حیرت ہوئی، ناانصافی کے ازالے کیلئے اپنے قانونی اختیارات کے بارے میں مشورہ کر رہا ہوں۔