ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ، شہباز شریف

ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ، شہباز شریف
ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے ، شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے ٹرین حادثے کے ذمہ داروں کے تعین کا مطالبہ کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز شریف نے کہا کہ ٹرین حادثے کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا، میری ہمدردیاں اور دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھویا مگر بد قسمتی سے اس دور میں ٹرین حادثات معمول بن چکے ہیں ، اب ذمہ داروں کا تعین کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سینیٹر شبلی فراز نے گھوٹکی میں ٹرین حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کےضیاع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کےدرجات بلند فرمائےاور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو موقع پر پہنچنے اور ریلوے کے حفاظتی نظام میں نقائص کی نشاندہی کیلئے جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ادھر مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی نے کہا کہ پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟ ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟ آج گھوٹکی کے قریب ایک اور افسوسناک ٹرین حادثہ ہوا ہے ، اللہ مرحومین کی مغفرت ،زخمیوں کو صحت اور ریلوے ذمہ داروں کو ہدایت عطا فرمائے۔

مزید :

قومی -