آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنر کی بالی ووڈ میں انٹری، عالیہ بھٹ کیساتھ ڈانس
ممبئی (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کے مشہور بلے باز ڈیوڈ وارنر نے بھی اب بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دیدی ہے لیکن اس کیلئے انہوں نے جدید ٹیکناجولی کا استعمال کیا ہے۔ڈیوڈ وارنر نے انڈین فلموں سے متاثر ہو کر بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا ایک گانا ایڈیٹ کرکے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے جسے ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں، اس ویڈیو کے وائرل ہونے کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد صارفین اس گانے کو انجوائے کر چکے ہیں۔
اس گانے میں دراصل ٹائیگر شیروف نے عالیہ بھٹ کے ساتھ پرفارم کیا تھا لیکن ڈیوڈ وارنر نے ٹیکنالوجی کی مدد لیتے ہوئے ان کے جسم پر اپنا چہرہ لگا دیا۔
View this post on Instagram
اس دلچسپ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا کہ اس میں ڈیوڈ وارنر حقیقت میں موجود نہیں ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ میں نے ڈیمانڈ پر دوبارہ واپسی کی ہے۔ خیال رہے آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنز اس سے قبل بھی ایسی ویڈیوز بنا کر اپنے مداحوں سے داد وصول کر چکے ہیں۔
View this post on Instagram