محبوبہ کے منگیتر کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار
حیدر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) رشتہ سے انکار پرشہری نے اپنی محبوبہ کے منگیتر کو قتل کردیا جسے پولیس نے بعد میں گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی 24نیوز کے مطابق پولیس حکا م کا کہنا ہے کہ وجاہت نامی ملزم نے 25سالہ محمد ارشد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا ہے، مشتبہ قاتل لڑکی سے محبت کرتا تھااور اس نے شادی کے لئے رشتہ بھی بھیجا تھا مگر لڑکی کے گھروالوں نے اس کی منگنی کہیں اور کردی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔