لاپتہ افرادکمیشن نے پانچ ہزار 722 مقدمات نمٹادیئے

 لاپتہ افرادکمیشن نے پانچ ہزار 722 مقدمات نمٹادیئے
 لاپتہ افرادکمیشن نے پانچ ہزار 722 مقدمات نمٹادیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاپتہ افرادکے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کی جانب سے مقدمات سے متعلق جاری کئے گئے ماہانہ اعدادوشمار کے مطابق31 مئی 2021 تک لاپتہ افرادکے 5722 مقدمات نمٹادیئے گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اب تک لاپتہ افراد کے آٹھ ہزار کیس کمیشن کوموصول ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت لاپتہ افرادکی تعدادصرف دوہزار296 ہے جوکمیشن کی بڑی کامیابی ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جسٹس(ر)جاویداقبال اعزازی طورپرکمیشن کی سربراہی کررہے ہیں اور لاپتہ افرادکے اہلخانہ کی جانب سے ان کی کوششوں کوسراہاگیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کے حوالے سے بنائے گئے کمیشن کے سربراہ جسٹس(ر)جاویداقبال تنخواہ یاکوئی مراعات نہیں لے رہے۔