بی آئی ایس پی میں خورد برد کا کیس، فرزانہ راجہ اشتہاری قرار، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم 

بی آئی ایس پی میں خورد برد کا کیس، فرزانہ راجہ اشتہاری قرار، نام ای سی ایل ...
بی آئی ایس پی میں خورد برد کا کیس، فرزانہ راجہ اشتہاری قرار، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم 

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مٰن مبینہ خورد برد کے ریفرنس میں احتساب عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے فرزانہ راجا کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی حکم دے دیا۔

احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ خورد برد کے کیس کی سماعت جج اصغر علی نے کی ، عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر فرزانہ راجہ کو اشتہاری قرار دے دیا اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کا کیس دیگر ملزموں سے الگ کر دیا۔ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کر دیے ۔

احتساب عدالت نے فرزانہ راجہ کے شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 14 جون کی تاریخ مقرر کی ۔ شریک ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری ، عبوری ریفرنس میں  فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی ۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مطابق تحققیات کو کسی سٹیج پر ختم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کرلیا۔

مزید :

قومی -