وزیر ریلوے کا وزیر اعظم سے رابطہ، ٹرین حادثے پر ابتدائی معلومات فراہم کیں 

وزیر ریلوے کا وزیر اعظم سے رابطہ، ٹرین حادثے پر ابتدائی معلومات فراہم کیں 
وزیر ریلوے کا وزیر اعظم سے رابطہ، ٹرین حادثے پر ابتدائی معلومات فراہم کیں 

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے وزیر ریلولے اعظم سواتی نے رابطہ کیا اور وزیر اعظم کو ٹرین حادثے سے متعلق ابتدائی معلومات فراہم کیں ۔وزیر اعظم عمران خان نے وزیر ریلوے کو بلا تاخیر گھوٹکی روانہ ہونے کا حکم دیا جس پر وزیر ریلوےخصوصی طیارے پر قاسم بیس پنڈی سے گھوٹکی کیلئے روانہ ہو گئے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ آج کا حادثہ بڑا حادثہ ہے ، اتنی بڑی تعداد میں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کا شدید افسوس ہے ، ریسکیو آپریشن اور زخمیوں کے علاج کی خود نگرانی کروں گا، باقی مسافروں کو بروقت گھر پہنچانے کے انتظامات جاری ہیں ۔وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ ٹرین حادثے کی خود ہنگامی بنیادوں پر تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے ،حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

یادرہے کہ ضلع گھوٹکی میں دہڑکی سٹیشن کے قریب مسافر ٹرینوں کے حادثے میں تیس افراد ہلاک اور چالیس سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔

مزید :

قومی -