ریاست مخالف بیان کے کیس میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

ریاست مخالف بیان کے کیس میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ...
ریاست مخالف بیان کے کیس میں جاوید لطیف کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک کیلئے ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی ریاست مخالف بیان  کے کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کل بروز منگل تک ملتوی کر دی گئی۔

ریاست مخالف بیان دینے کے کیس کی سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی ، مدعی کے وکیل کی جانب سے نیا وکالت نامہ جمع کرایا گیا اور دلائل کیلئے تیاری کی مہلت طلب کی گئی جس پر عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت منگل تک ملتوی کر دی ۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کے خلاف تھانہ ٹان شپ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، جاوید لطیف کو عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر 27 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، جاوید لطیف عبور ی ضمانت میں توسیع کیلئے سیشن عدالت آئے تھے لیکن عدالت نے ضمانت میں توسیع کی درخواست خارج کر دی جس کے بعد جاوید لطیف کو  گرفتار کیا گیا۔

جاوید لطیف 9 جون تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں ، گزشتہ سماعت پر جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے استفسار کیا کہ جاوید لطیف کے مقدمے میں چالان سے متعلق کیا رپورٹ ہے جس پر جیل حکام کی جانب سے کہا گیا کہ چالان کا تعلق تفتیش سے ہے ، ہم نے ملزم کو جیل سے عدالت پیش کیا ہے ۔

عدالت نے ملزم کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کرتے ہوئے 9 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ۔

مزید :

قومی -