صوبائی وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

صوبائی وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ
صوبائی وزیر سندھ ٹرانسپورٹ اویس شاہ کا ٹرین حادثے کی تحقیقات کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ٹرانسپورٹ سدھ سید اویس شاہ نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔
نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق صوبائی وزیر اویس شاہ کا کہنا تھا کہ کبھی ٹرینیں پٹری سے اتر جاتی ہیں اور کبھی آپس میں ٹکرا جاتی ہیں، پرانی ٹرینیں چلانے سے حادثات میں اضافہ ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وفاق سے کئی بارمطالبہ کیاہے کہ ریلوے ٹریک اور پرانی ٹرینیں تبدیل کی جانی چاہئے مگر وفاق ہماری بات سننے کو تیارنہیں ہے۔
 خیال رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس اور سر سید ایکسپریس حادثے میں 37افراد جاں بحق اور 70زخمی ہو چکے ہیں۔