حکومت سندھ  نے دکانیں رات 8بجے تک ، نویں تا بارہویں سکول کھولنے کی اجازت دےد ی 

حکومت سندھ  نے دکانیں رات 8بجے تک ، نویں تا بارہویں سکول کھولنے کی اجازت دےد ...
حکومت سندھ  نے دکانیں رات 8بجے تک ، نویں تا بارہویں سکول کھولنے کی اجازت دےد ی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیاحکمنامہ جاری کر دیا ، جس کے مطابق کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ 9ویں تا 12ہویں جماعت کے سکول بھی کھولنے کی اجازت دی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں اب کاروبار رات 8 بجے تک ہو سکے گا، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہ سکیں گی ،  ریسٹورنٹ پر ان ڈور پر پابندی برقرار رکھی گئی جبکہ آؤٹ ڈور اور ٹیک اوے سروسز کی اجازت ہو گی۔ ٹیک اوے سروس بھی رات 12 تک ہو گی ۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق نمائش کیلئے ایکسپو ہالز پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،  انڈور گیمز پر پابندی برقرار رہے گی ، شادی ہالز پر بھی پابندی ہے جبکہ کھلی فضا میں شادی تقریبات میں بھی ڈیڑھ سو مہمانوں کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کو کام کرے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوار کے روز بند رہے گی ، مزارات ،سینما ، تھیٹر اور پارکس بھی بند رہیں گے ۔

مزید :

بزنس -