ٹرین حادثہ،مسلم لیگ(ن)نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

ٹرین حادثہ،مسلم لیگ(ن)نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی
ٹرین حادثہ،مسلم لیگ(ن)نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے گھوٹکی ٹرین حادثے کے حوالے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری کئے گئے ایک پیغام میں مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بتا یا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے گھوٹکی،سندھ میں ٹرین حادثے پر تحریک التواءقومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک التو امیں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک میں پے درپے ہونے والے ٹرین حادثات پر فی الفور ایوان میں غور کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ گھوٹکی میں ٹرین حادثے میں30 افراد جاں بحق اور 64زخمی ہوئے ہیں جو ریلوے کی بدحالی اور مجرمانہ نااہلی کا ثبوت ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -