پنجاب کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

پنجاب کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا
پنجاب کا مالی سال 22-2021 کا بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کا آئندہ مالی سال 22-2021 کا  بجٹ 14 جون کو پیش کیا جائے گا، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں دس فیصد اضافے کی تجویز ہے ۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق پنجاب میں چار کھرب 80ارب کے سالانہ ترقیاتی روگرامز کی ابتدائی تجویز ہے ، لاہور کیلئے باسٹھ ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ دو کھرب 65 ارب روپے جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص کئے جا سکتے ہیں ۔

آئندہ بجٹ میں ایک کھرب 30 ارب روپے سے پنجاب میں نئے ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے، محکمہ داخلہ پنجاب کو ایک ارب 90 کروڑ روپے ترقیاتی سکیموں کیلئے دیے جائیں گے ۔

مزید :

بزنس -