وزیرا عظم نے نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی معلومات اوردرخواست وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کردیا ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق موبائل یونٹ نیاپاکستان ہاوسنگ اتھارٹی اورنیشنل بینک کے اشتراک سے سہولت فراہم کرے گا اور قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پرموبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اورگرد ونواح میں سہولت فراہم کرے گا ۔