مائرہ قتل کیس ، ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

مائرہ قتل کیس ، ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی ...
مائرہ قتل کیس ، ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں 4 روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ طور پر قتل ہونے والی مائرہ کے کیس میں ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کر دی گئی ۔

ملزم طاہر جدون اور محمد وسیم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا ، کمرہ عدالت میں ملزم طاہر جدون نے کہا کہ ہم بے گناہ ہیں ، ہمارا قصور صرف اتنا ہے کہ ہمیں آخری بار موقع پر دیکھا گیا ، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے ، گزشتہ چار روز میں ہم سے کوئی تفتیش نہیں کی گئی۔ادھر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،  تحقیقات کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ 

عدالت نے تفتیشی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار دن کی توسیع کرتے ہوئے 11 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔