اغوا کے مقدمے میں نامز د ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اغوا کے مقدمے میں ملوث ملزم درخواست ضمانت خارج ہونے پر عدالت کے احاطہ سے فرار ہوگیا، ملزم کو فرار ہوتا دیکھ کر پولیس اہلکار بھی پیچھے بھاگ کھڑے ہوئے لیکن بالآخر ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شہباز عدیل نامی ملز م پر اوکاڑ ہ میں اغوا کا مقدمہ درج تھا اور ملز م لاہو رہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے آیا تھا۔عدالت نے درخواست گزار اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس کے ملز م نے احاطہ عدالت سے دوڑ لگادی ، پولیس ملزم کو پکڑنے میں ناکا م رہی۔
دوسری طرف مدعی کی جانب سے پولیس حکام پر الزام لگایا گیاہے کہ انہوں نے ملزم کو بھاگنے میں مدد کی۔