ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا، حادثات تو ہوں گے ، سعد رفیق

ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا، حادثات تو ہوں گے ، سعد رفیق
ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا، حادثات تو ہوں گے ، سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے ٹرین حادثے پر کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ریلوے کے بجٹ میں 65 فیصد تک کٹ لگایا گیا ہے، مسائل تو سامنے آئیں گے ۔

خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ جب ماضی میں ٹرین کی تین بوگیاں جلی تھیں تو مسافروں پر ذمہ داری عائد کر دی گئی تھی ،اس حکومت نے ریلوے کے بجٹ میں 60 سے 65 فیصد کا کٹ لگا دیا ہے ، ریلوے لائنز کی مرمت کیلئے فنڈز نہ ہونے کے برابر ہیں ،  لوکو موٹو کی دیکھ بھال بھی نہ ہونے کے برابر ہے ۔

سعد رفیق نے کہا کہ گھوٹکی والے علاقے میں ریلوے ٹریک کمزور ہے ، اس ٹریک کی مستقل بنیادوں پر دیکھ بھال اور مرمت کی ضرورت ہوتی ہے مگر جب حکومت ترقیاتی بجٹ اور فنڈز نہیں دے گی تو پھر ایسے واقعات تو سامنے آئیں گے ۔

مزید :

قومی -