ٹرین حادثہ ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی

ٹرین حادثہ ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی
ٹرین حادثہ ، بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر کال ملا دی

  

گھوٹکی (ویب ڈیسک) گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد بوگی میں پھنسی خاتون نے گھر والوں کو کال کرکے مدد کی اپیل کر دی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق حادثے کا شکار ہوئی ٹرین کی بوگی نمبر 6 میں موجود ایک خاتون نے امدادی کارروائی میں پیشرفت نہ ہونے پر اپنے گھر کال ملادی اور گھر والوں کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مدد کی اپیل کی۔خاتون کی کال کے بعد ان کے اہل خانہ نے گھوٹکی انتظامیہ کے ضلعی افسران سے فوری طور پر رابطہ کیا اور ان کو باہر نکالنے کے لیے امدادی کاروائیاں شروع کردیں۔

ڈی آئی جی سکھر فدا حسین مستوئی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے بوگی نمبر 6 میں موجود خاتون کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ ڈہرکی کے قریب ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں اور ٹریک سے اترنے والی انہی بوگیوں سے سر سید ایکسپریس ٹکرا گئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -گھوٹکی -ڈیلی بائیٹس -