جعلی شناختی کارڈز کا اجرا، نادرا کے چھ افسران عہدے سے برطرف

جعلی شناختی کارڈز کا اجرا، نادرا کے چھ افسران عہدے سے برطرف
جعلی شناختی کارڈز کا اجرا، نادرا کے چھ افسران عہدے سے برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستا ن آ ن لائن )نادرا نے کراچی میں غیر ملکیوں کو شناختی کارڈز جاری کرنے کے معاملے میں اپنے انٹیلی جنس افسر سمیت چھ افسران کو معطل کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے خبر جاری کی ہے کہ معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماہین گبول، ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر عائشہ عمران خان صدیقی، انٹیلی جنس افسر منظور حسین شامل ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہور احمد، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فیصل رانا اور عرفان علی بھی کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا افسران کو غفلت برتنے پر انٹیلی جنس اطلاعات کی روشنی میں معطل کیا گیا ہے،معطل اہلکاروں کے بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔